Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گیس کا آر ایل این جی کنکشن کا کوٹہ ختم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گیس کا آر ایل این جی کنکشن کا کوٹہ ختم ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال 1 لاکھ 61 ہزار نئے گیس کنکشنز کا کوٹہ منظور کیا تھا۔

حکام کے مطابق آر ایل این جی کا منظور شدہ کوٹہ فروری میں ختم ہو گیا، جس کے باعث 30 جون 2026ء تک اب مزید ارجنٹ آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی ممکن نہیں۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کے مطابق نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ سے زائد تھی، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر آر ایل این جی کنکشن فراہم کیے گئے۔

حکام کے مطابق گیس کا آر ایل این جی کنکشن کوٹہ ختم ہو گیا ہے، میٹرز اور دیگر سامان کی کمی بھی بڑا مسئلہ ہے، صارفین ارجنٹ فیس جمع کرا چکے، میٹر نہ ہونے سے گیس کنکشن تاخیر کا شکار ہیں۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق کوشش کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد میٹر لگا دیے جائیں، اوگرا نے اجازت دی تو باقی درخواستوں پر بھی گیس کنکشن لگا دیں گے۔
مزیدپڑھیں:آئل ٹینکر اور گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں