کراچی)نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) کراچی میں سپرہائی وے کے قریب ڈی ایچ اے سٹی کے قریب خوفناک حادثے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر اور گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔جاں بحق افراد میں ایک لڑکا 3 بچے اور 3خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا افسوس کا اظہار:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقہ کاٹھوڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں حوالے کرنے اور ضابطے کی کارروائی جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لواحقین کےلیے بھرپور تعاون کیا جائے۔
وزیراعلی سندھ نے حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی،شہریوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر اور گلوکار کی چھپ کر ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل




