Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری! اب کتنے ممالک کا ویزہ فری ہوگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری کے بعد اب کتنے ممالک کا ویزہ فری ہوگا؟ نئی فہرست جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فروری 2026 کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، جو کہ بیرونِ ملک سفر کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے ایک مثبت خبر ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، فروری 2026 کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان اب دنیا بھر میں 97ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ جنوری 2026 میں پاکستان 98ویں نمبر پر تھا۔

گزشتہ سال پاکستان 103ویں نمبر پر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے 6 درجے ترقی کی ہے۔

32 ممالک تک رسائی
گیمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات اور ویزا معاہدے کی بحالی کے بعد اب پاکستانی شہری دنیا کے 32 ممالک میں ویزا کے بغیر یا ایئرپورٹ پہنچ کر ویزا (Visa-on-arrival) حاصل کر کے داخل ہو سکتے ہیں۔

11 ممالک میں ویزا فری انٹری
ان ممالک میں جانے کے لیے پہلے سے ویزا لینے کی ضرورت نہیں، جس میں بارباڈوس، کوک آئی لینڈز، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وانواتو اور گیمبیا شامل ہیں۔

18 ممالک کا ویزا آن ارائیول
ان ممالک کے ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا ہے ، جن میں برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈے، کومورو آئی لینڈز، جبوتی، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، موزمبیق، نیپال، نیو، پالاؤ آئی لینڈز، قطر، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور لیستے اور تووالو شامل ہیں۔

3 ممالک کا ای ٹی اے
کینیا، سیچلس اور سری لنکا کے لئے سفر سے قبل آن لائن الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن ضروری ہے:

کون سا پاسپورٹ طاقتور ترین ہے؟
2026 کی رینکنگ میں سنگاپور سب سے اوپر ہے، جس کے پاس 192 ممالک تک رسائی ہے، اس کے بعد جاپان اور شمالی کوریا (187)، سویڈن اور یو اے ای (186) اور یورپی ممالک جیسے فرانس , جرمنی, اٹلی, اسپین , سوئٹزرلیںڈ (185) شامل ہیں۔

پاکستان کا فروری 2026 میں رینکنگ میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کی سفارتی کوششیں پاکستانی شہریوں کی بین الاقوامی نقل و حرکت بڑھانے میں مؤثر ہو رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی دینے کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں