Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

رمضان میں خریداری کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان کے آغاز ہوتے ہی عوام کی سہولت کے لئے کیش لیس رمضان سہولت بازار قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کے جی سکس میں کیش لیس رمضان سہولت بازار قائم کردیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآبپارہ میں قائم رمضان سہولت بازارکا دورہ کیا۔

سبزیوں، پھلوں اور اشیائے ضرویہ کے اسٹالز کا معائنہ کیا، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی تھی کہ تمام رمضان بازاروں کو کیش لیس بنایا جائے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنایا جا سکے اور ماہ مقدس کے آغاز سے قبل تمام تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کر لیے جائیں۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلوی بیٹر پی ایس ایل کا حصہ بن گئے،جانیں‌کون ؟

یہ بھی پڑھیں