راولپنڈی(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر وائرل شادی کی ویڈیوز کے بعد حکیم بابر اور ان کی اہلیہ نے عوام سے معافی مانگ لی۔
حال ہی میں راولپنڈی میں موجود النور دواخانہ کے مالک حکیم بابر کی شادی کی خبر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ حکیم بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے، اس لیے وہ سب لوگوں سے معذرت خواہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انہیں معاف کر دیا جائے گا,اس واقعے سے سیکھا ہے کہ آئندہ کسی کو ایسی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دوں گا اور نہ ہی ایسی ویڈیو بناؤں گا۔
حکیم بابر کی اہلیہ نے بھی عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معاف کردیا جائے۔
وائرل ویڈیو کے بعد حکیم بابر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ان کی شادی محبت اور رضامندی سے ہوئی ہےکیونکہ دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی کا فیصلہ کیا۔عمر سے متعلق ہونے والی تنقید پر حکیم بابر نے کہاتھا عمر میں کیا رکھا ہے، اصل چیز دل کا جوان ہونا ہے، انہوں نے ایک طلاق یافتہ خاتون سے نکاح کرکے سنت پر عمل کیا جسے مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔
ان کی اہلیہ نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہاتھا کہ جب دل سے محبت ہو جائے تو عمر کی قید اہم نہیں رہتی۔
مزیدپڑھیں:نوٹوں سے بھرا طیارہ گرکر تباہ، 15 ہلاک، مقامی افراد نوٹ لوٹنے میں لگ گئے




