Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آزاد جموں و کشمیر: صدر کے انتخابات کے لیے عہدہ خالی ہونے کا سرکاری نوٹیفکیشن لازمی، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری

اسلام آباد(رضوان عباسی )آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ صدر کے عہدے کے خالی ہونے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونا لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے ابھی تک عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، جس کے بعد آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر کے وضاحت طلب کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدر کے انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول صرف نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ آئینی مدت کے مطابق، یہ 30 دن کی مدت اس تاریخ سے شمار ہوگی جب عہدہ باضابطہ طور پر خالی قرار دیا جائے اور سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہو۔
آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 9 کے مطابق، صدر کی وفات یا عہدے کے خالی ہونے کی صورت میں سپیکر اسمبلی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اور انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کے انتخاب کی نگرانی اور تکمیل چیف الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہوگی، اور آئین و قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی انتخابات کا آغاز ہوگا۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عوام اور سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق مکمل کرے گا۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 11 اسکواڈز 2026 کا اعلان، تمام ٹیموں کے مکمل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

یہ بھی پڑھیں