لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر کے مستحق فنکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا آغازکردیا۔
یہ پروگرام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے جس میں اہل فنکاروں کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15,000 روپے ادا کیے گئے ہیں،وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی، پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,702 درخواستیں موصول ہوئیں،قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کے بعد 1,831 فنکار اہل قرار پائے۔
اہل فنکاروں کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا اور فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے، مستحق فنکاروں کے لیے تعلیمی گرانٹ 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،اس کے علاوہ میڈیکل گرانٹ 2 لاکھ روپے اور دیگر امداد 1 لاکھ روپے ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے پنشن دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ 54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ریلیف سکیم متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، 51 شہری گبد رمدان سرحد کے ذریعے وطن پہنچ گئے

