اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے طریقہ کار میں نرمی کر دی گئی ہے اور اب ایم ٹیگ کے اجرا کے لیے موٹرسائیکل کے مالک کی موجودگی لازمی نہیں ہوگی۔
متعلقہ حکام کے مطابق اب ایم ٹیگ لگوانے کے لیے صرف موٹرسائیکل کے ہمراہ اصل دستاویزات پیش کرنا ضروری ہوگا۔ نئی ہدایات کے تحت کوئی بھی مجاز شخص موٹرسائیکل کی اصل رجسٹریشن دستاویزات کے ساتھ ایم ٹیگ حاصل کر سکے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ لگوانے والے شخص کو اپنا شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا تاکہ ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جا سکے۔
نئی پالیسی کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ایم ٹیگ کے اجرا کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی




