اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بورڈ آف پیس سے علیحدگی اختیار کر لے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو ابتدا میں ہی اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ملیحہ لودھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بورڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا اور وہی اس کی سربراہی کر رہے ہیں۔
Time for Pakistan to leave the Board of Peace which it should not have joined in the first place, set up and headed by a man who has launched attacks against 7 countries and whose admin is complicit in Israel's genocide in Gaza
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) March 3, 2026
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے وقت میں اس بورڈ کی قیادت کر رہے ہیں جب ان کی حکومت مختلف ممالک کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی حمایت کر رہی ہے، جس پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔
ملیحہ لودھی کے مطابق ایسے حالات میں پاکستان کو اس فورم کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:کون سے کرکٹ اسٹار قومی ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن کے لیے تیار ہیں؟ جانیں تفصیلات
