لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں ناکام ہونے والے سٹار کرکٹرز قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وینیو کی اچانک تبدیلی نے شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔
دوسری بار وینیو کی تبدیلی کے بعد کراچی وائٹس کی ٹیم 6 مارچ سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی پہنچ گئی ہے، پشاور ریجن نے بھی پریکٹس کی، ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل ایونٹ میں کراچی وائٹس کی قیادت کریں گے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب اور خواجہ محمد نفی ڈومیسٹک ایونٹ میں کراچی وائٹس کا حصہ ہوں گے جب کہ ان کے ساتھ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود، میر حمزہ اور سہیل خان، دانش عزیز، عمیر بن یوسف، ہارون ارشد، عثمان خان، ثاقب محمد، عبدالغفار خان، محمد بن سلمان، عبدالرحمن، محمد بن سلمان، عبدالغفور اور دیگر شامل ہیں۔ رضوان اللہ، عارف یعقوب، طارق خان، سہیل خان، حذیفہ احسان، ابرار احمد، اسد عمر، اسد اللہ حمزہ اور سیف اللہ بنگش بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:پہلا سیمی فائنل، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کا میچ کب ہو گا ؟ جانیں
