Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

رمضان ریلیف: 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: حکومتِ پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کے لیے سوشل سیکیورٹی پروگرام کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق اہل افراد کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی جا چکی ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ امدادی رقم کے حصول کے لیے راشن کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد آسانی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

رقم حاصل کرنے کا طریقہ:

اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ لے کر جائیں۔
وہ موبائل نمبر فراہم کریں جو اسکیم میں رجسٹرڈ ہے۔
بینک سے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ ایجنٹ کو دکھائیں۔
انگوٹھے کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رقم فراہم کر دی جائے گی۔

شہری رقم وصول کرنے کے لیے قریبی HBL Konnect، UBL Omni یا Alfa Pay ایجنٹس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنا PIN کوڈ یا دیگر خفیہ معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

یہ بھی پڑھیں