Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پنڈی گھیب میں گیس سلنڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

پنڈی گھیب ( نیوزڈیسک) پنڈی گھیب میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمرے کی چھت گر گئی جس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب شہر کے محلہ پرانی جنازہ گاہ کے قریب ایک بیٹھک میں چھ دوست موجود تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر گیس سلنڈر دھماکے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث کمرے کی چھت گر گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ حادثے کے نتیجے میں چار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد کے سیف سرویلنس سسٹم میں اسرائیلی نژاد ویڈیو اینالٹکس سافٹ ویئر کے استعمال کی تصدیق، 2022 میں بند کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں