Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں پاکستانی شہری فوری طور پر متعلقہ سفارتی عملے سے رابطہ کر سکیں۔

ترجمان کے مطابق ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، اردن، عراق اور شام میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانہ تہران سے +98-21-669413-88/89/90/91 اور موبائل نمبر +98-9107648298 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ قونصل خانہ زاہدان اور مشہد کے بھی ہنگامی نمبر جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانہ ریاض اور قونصل جنرل جدہ کے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں لینڈ لائن اور موبائل ہیلپ لائنز فعال کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصل جنرل دبئی نے بھی ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے ہیں، جبکہ قطر میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کے خصوصی رابطہ نمبرز فراہم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بحرین، کویت، عمان، اردن، عراق اور شام میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ہنگامی رابطہ نمبرز بھی پاکستانی کمیونٹی کے لیے دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

حکومتِ پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی یا مشکل صورتحال میں قریبی پاکستانی سفارت خانے یا قونصل خانے سے فوری رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں