ریاض(نیوز ڈیسک) آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں سعودی علاقوں پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ استحکام کے لیے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، جس سے تنازعات کے پرامن حل کے راستے محدود ہو جاتے ہیں۔
دونوں فریقین نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا اور موجودہ بحران کے پرامن حل کے لیے کوشاں دوست ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا پر پرچہ لیک کرنا جرم قرار، پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی طلبہ کو سخت وارننگ


