Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

جی ایچ کیو حملہ کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل، سزاؤں کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے۔

پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو منظم انداز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق پارٹی بانی عمران خان سمیت قیادت اور کارکنان کو مقدمات میں الجھا کر سیاسی عمل کو محدود کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کیس میں 47 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے اور پارٹی اس فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کیخلاف فتح کیلیے سینٹنر بھی کمنز کے نقش قدم پر چل نکلے

یہ بھی پڑھیں