اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان مہاجرین پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ وہ پاکستان کے دیے گئے تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع کے بدلے ’زہریلی تنقید‘ کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ نہ صرف ناشکرے ہیں بلکہ ان لوگوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں جنہوں نے انہیں تحفظ اور بامعنی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے۔ اگر یہ سچ ہے تو اسے (راشد خان) کہیں اور پناہ لینی چاہیے۔ لاکھوں لوگوں نے پچھلی نصف صدی میں ہمیں بیوقوف بنایا، وقت آگیا ہے کہ سب گھر واپس جائیں۔ (انہوں نے طنز کیا کہ) طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان جنت بن گیا ہے، جہاں فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔
They are not only thankless they spit venom against us who provided them safety and opportunities to live a meaningful life, if it is true he should find refuge somewhere else. Millions have made suckers out of us for half a century, time to go home for all of them. Afghanistan… https://t.co/EFiDrCPUjD
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 8, 2026
واضح رہے کہ وزیر دفاع کا بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف ثنا یوسفزئی نے بذریعہ ٹویٹ اطلاع دی کہ افغان کرکٹر راشد خان اور ان کا خاندان سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں مقیم ہے۔
خواجہ آصف نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ملکی حالات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ’فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں:موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان، 2200 روپے دیے جائیں گے


