جیکب آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی امدادی رقم میں مبینہ کٹوتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈیوائس ہولڈرز کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ پر دو پولیس اہلکار مستحق خواتین سے بھتہ وصول کرتے پکڑے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں حمید بروہی اور گلشن برڑو شامل ہیں۔
ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس معاملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں ای چالان نظام پر عدالت میں سوالات، بس مالک نے جرمانہ چیلنج کر دیا




