Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

کراچی میں ای چالان نظام پر عدالت میں سوالات، بس مالک نے جرمانہ چیلنج کر دیا

E-Challan System Karachi

کراچی میں نصب اربوں روپے کے ای چالان نظام پر عدالت میں سوالات اٹھ گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک بس پر جاری ہونے والا جرمانہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اپنے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ بس میں رفتار ناپنے والا میٹر زیادہ سے زیادہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ اس بس کی رفتار اس حد سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں نصب کیمروں نے بس کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ظاہر کر کے ای چالان جاری کر دیا۔ درخواست گزار کے مطابق یہ معاملہ پورے نظام کی درستگی پر سوال اٹھاتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی رفتار جانچنے والے کیمروں اور ٹریکنگ نظام کی غیر جانبدار ماہرین سے مکمل جانچ کرائی جائے۔

درخواست گزار نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر نظام میں خرابی ثابت ہو تو بھاری جرمانوں والے چالان منسوخ کیے جائیں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ کیس کے فیصلے تک جاری کردہ ای چالان پر حکم امتناع دیا جائے۔

دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس عدنان لکریم میمن نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں