Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ملازمین کے لئے خوشخبری! ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ آمدن حاصل کرنے کی نئی اسکیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ آمدن حاصل کرنے کا نیا نظام آگیا ، جس سے وہ اپنی زندگی بھر کی جمع شدہ بچت کو ایک منظم ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مزید مستحکم اور معیاری بنانے کے لیے نئی ‘اینیوٹی’ مصنوعات کی منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کو عمر کے آخری حصے میں مستقل اور یقینی ماہانہ آمدن کے ذرائع فراہم کرنا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ لائف کنٹنجنٹ ، ڈیفرڈ اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز جیسی نئی پراڈکٹس متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ ہائبرڈ اسکیمیں ریٹائرڈ افراد کو عمر بھر آمدن کی فراہمی اور یقینی ادائیگیوں کی ضمانت دیتی ہیں۔

نئے نظام کے تحت ریٹائر ہونے والے افراد اب اپنی زندگی بھر کی جمع شدہ بچت کو ایک منظم ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعات مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اوسط عمر میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مالی مشکلات کو کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گی۔

یہ اینیوٹی مصنوعات روایتی انشورنس اور اسلامی نظامِ معیشت (تکافل) دونوں میں دستیاب ہوں گی، تاکہ ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنی ترجیحات کے مطابق ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف پاکستان کا ریٹائرمنٹ سسٹم مضبوط ہوگا بلکہ معمر افراد کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی مفت سولر اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں