Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

نادرا کی جعلی ویب سائٹ کی نشاندہی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ادارے کی جعلی ویب سائٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے شہریوں کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

نادرا نے عوامی آگاہی کیلیے جعلی ویب سائٹ سے متعلق انتباہ جاری کیا، ادارے کے ویزا پورٹل کی نقل پر مبنی ایک جعلی ویب سائٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جو یہ ہے: https//www.visa.nadragov.online

ترجمان نادرا کے مطابق یہ ویب سائٹ ادارے سے منسلک نہیں ہے اور ممکن ہے کہ ذاتی معلومات یا ادائیگیوں کے حصول کیلیے استعمال کی جا رہی ہو۔

پیغام میں کہا گیا کہ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہ کریں اور اس پر کسی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں، ادارے کا واحد سرکاری ویزا پورٹل یہ ہے: https//visa.nadra.gov.pk

نادرا نے کہا کہ ہمیشہ یقینی بنائیں کہ نادرا کی خدمات .gov.pk پر ختم ہونے والی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے ہی استعمال کی جائیں۔


مزیدپڑھیں:فرحانہ مقصود کا انکشاف، ہمایوں سعید اور پروڈکشن ٹیم پر سنگین الزامات

یہ بھی پڑھیں