اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ دفاترہفتے میں5دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سے قبل ایک پبلک نوٹس کے ذریعے ہفتے کے 4 دن پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اب حسبِ سابق پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنزاور دفاترپیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کفایت شعاری پلان کااعلان کیاتھاجس میں توانائی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جبکہ 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:سعودیہ میں پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکا کے 5 طیارے ایرانی حملے میں تباہ:امریکی اخبار کا انکشاف

