لاہور(ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں، سخت ایکشن لیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہاہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دور بینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی مانیٹرنگ کی جائے۔
آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوزکو انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نےمزید کہاکہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6185 ملزمان گرفتارکئے گئے اور 5912 مقدمات درج ہوئے،4 لاکھ 17 ہزار 124 پتنگیں اور 10 ہزار 764 ڈور چرخیاں بھی برآمدکی گئیں۔
مزیدپڑھیں:ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں
