Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شوال کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر 2026 (شوال) کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی، ٹیلی اسکوپ سے دیکھنے کیلیے بھی چاند کی عمر کم از کم 14 گھنٹے ہونا ضروری ہے، 12 گھنٹے کا چاند انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

انجم نذیر نے بتایا کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کی توقع ہے اور یکم شوال یعنی عید الفطر ممکنہ طور پر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی، تاہم حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 19 مارچ 2026 کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان تقریباً ناممکن ہے۔
مزیدپڑھیں:عید پر 7 چھٹیاں، خلیجی ملک کا اعلان

یہ بھی پڑھیں