اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نادرا نے ایسے شہری جن کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے ان کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔ ادارے نے ان پاکستانی شہریوں جن کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے، ان کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔
نادرا کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ شہری جن کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کروا لیں یا ب فارم کو شناختی کارڈ میں تبدیل کروا لیں۔
اس کے علاوہ جن بچوں کا اب تک ب فارم نہیں بنوایا گیا ہے، ان کا ب فارم بھی جلد از جلد بنوا لیں۔
نادرا نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ اور ب فارم سے متعلق مذکورہ بالا تمام اقدامات 30 جون 2026 سے پہلے مکمل کر لیں تا کہ بعد میں ممکنہ اضافی فیس یا جرمانے سے بچا جا سکے۔
نادرا نے یہ ہدایات نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 30(1)(e) کے تحت جاری کی ہیں۔
مزیدپڑھیں:عید تعطیلات سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
