Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی روایت کے مطابق اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن اپنے بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نائیکوپ کے ذریعے پاکستان آ سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

قوانین کی پابندی لازمی
انہوں نے مزید واضح کیا کہ پاکستان میں قیام کے دوران عمران خان کے بچوں کو ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔


یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست میں تاخیر سے متعلق شکایت کی تھی۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کا طبی معائنہ جاری، نیا میڈیکل بورڈ تشکیل، جانیں‌تفصیلات

یہ بھی پڑھیں