ناٹنگھم (نیوز ڈیسک)ناٹنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ایلانہ تھامسن فرنچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک اسٹیٹ ایجنسی نے اس لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا کیونکہ ان کی گاڑی 10 سال سے پرانی تھی۔
ایلانہ نے دسمبر 2025 میں ناٹنگھم میں haart میں ٹرینی لیٹنگز نیگیوشی ایٹر کے طور پر درخواست دی تھی۔ درخواست فارم میں ایک سوال تھا کہ ’کیا آپ کی گاڑی 10 سال سے کم عرصے کی ہے؟‘ جس پر انہوں نے ’نہیں‘ کا جواب دیا۔
ناٹنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ایلانہ تھامسن فرنچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک اسٹیٹ ایجنسی نے اس لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا کیونکہ ان کی گاڑی 10 سال سے پرانی تھی۔
ایلانہ نے دسمبر 2025 میں ناٹنگھم میں haart میں ٹرینی لیٹنگز نیگیوشی ایٹر کے طور پر درخواست دی تھی۔ درخواست فارم میں ایک سوال تھا کہ ’کیا آپ کی گاڑی 10 سال سے کم عرصے کی ہے؟‘ جس پر انہوں نے ’نہیں‘ کا جواب دیا۔
ان کی والدہ، جینی فرنچ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پہلے ہی محدود ہیں اور اس طرح کی پالیسیاں انہیں مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ جبکہ ایلانہ نے کہا کہ وہ اب بھی پراپرٹی سیکٹر میں کیریئر بنانے کی خواہشمند ہیں اور روزانہ نئی ملازمتوں کے لیے درخواست دے رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:آپ کے چلنے کا انداز آپکے کون سے راز افشا کرتا ہے؟ نئی تحقیق کا دلچسپ انکشاف