Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لیے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لئے شرائط اور رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جس میں پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری (انٹرمیڈیٹ) تک کے طلبہ کو ہر تین ماہ بعد وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے نئے طریقہ کار اور وظیفے کی شرح کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری (انٹرمیڈیٹ) تک کے طلبہ کو ہر تین ماہ بعد مالی امداد دی جائے گی۔

رجسٹریشن کے لیے ضروری کاغذات اور شرائطپروگرام میں شامل ہونے کے لیے درج ذیل شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے:

بچے کی والدہ کا پہلے سے ‘بینظیر کفالت پروگرام’ کا حصہ ہونا ضروری ہے اور بچے کا نادرا سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ ب فارم ہونا لازمی ہے۔

عمر کی حد: پرائمری کے لیے 4 سے 12 سال، سیکنڈری کے لیے 8 سے 18 سال، اور ہائیر سیکنڈری کے لیے 13 سے 22 سال کی عمر مقرر کی گئی ہے۔

وظیفہ حاصل کرنے کا طریقہ کار
پہلا مرحلہ: اپنے بچے اور اس کے ب فارم کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی (BISP) تحصیل دفتر تشریف لے جائیں۔

دوسرا مرحلہ: وہاں موجود عملہ آپ کو ایک ‘انرولمنٹ سلپ’ جاری کرے گا۔

تیسرا مرحلہ: اس سلپ کو بچے کے اسکول لے جا کر وہاں کے ہیڈ ماسٹر یا کلاس ٹیچر سے پُر کروائیں اور اسکول کی مہر لگوائیں۔

چوتھا مرحلہ: مکمل شدہ سلپ واپس بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کروائیں، جس کے بعد آپ کا وظیفہ شروع ہو جائے گا۔

حکومت نے بچیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کا وظیفہ لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ رکھا گیا ہے۔

پرائمری کے لیے 3,000 روپے2,500 روپے ، سیکنڈری (میٹرک) کے لئے 4,000 روپے سے 3,500 روپ جبکہ ہائیر سیکنڈری (انٹر) کے لئے 5,000 روپے4,500 روپے رکھے گئے ہیں۔

وہ بچیاں جو پرائمری تعلیم مکمل کریں گی، انہیں حکومت کی جانب سے 3,000 روپے کا خصوصی گریجویشن بونس بھی دیا جائے گا۔
21 ہزار نئے روزگار کے مواقع ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں