Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی افغان حکومت کے ساتھ عید کے موقع پر سیز فائر ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی افغان حکومت کے ساتھ عید کے موقع پر سیز فائر ہے۔

سیالکوٹ میں عید کے موقع پر نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی یہ جنگ جاری رہے گی، عید کے موقع پر ہمیں اپنے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم جیت رہے ہیں۔

افغانستان میں عید کی وجہ سے آپریشن معطل ہوا ہے، طلال چودھری

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر غزہ اور سوڈان کے مسلمانوں کو یاد رکھا جائے، ہمارے عرب بھائیوں کے خوش اسلوبی سے معاملات طے پائیں اور تفرقے ختم ہوں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کا اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اتحاد کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:جنوبی کوریا کی کار فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 59 زخمی

یہ بھی پڑھیں