سئیول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی کار فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ کھانے کے وقفے کے وقت لگی۔
واقعے کے بعد صدر کی جانب سے آگ بجھانے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا اور اسرائیل کی ایران سے جنگ، روسی صدر پیوٹن کا بڑا بیان سامنے آگیا


