Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے 2026 کے الیکشن ہارنے کی پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی سیاستدان و چیئرمین پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے 2026 کے الیکشن ہارنے کی پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ انہوں (امریکہ) نے ایشیا میں کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی، کوریا، ویت نام، لاوؐس ، کمبوڈیا، افغانستان ، عراق اور ایران کی مثالیں آ پ کے سامنے ہیں لیکن وہ کبھی نہیں سیکھتے۔

مشاہد حسین کا مزید بتانا تھاکہ گزشتہ دنوں آئرش وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے بڑی دلچسپ بات کہی تھی کہ ہمیں جنگوں کی عادت پڑگئی ہے۔ مشاہدحسین نے مزید بتایا کہ مارکن ٹوئن ایک معروف امریکی مصنف تھے ،انہوں نے لکھا کہ اللہ نے جنگیں تخلیق کی ہیں تاکہ امریکی دنیا دیکھ سکیں، ۱۵ اگست ۲۰۲۱ کو جب امریکہ افغانستان سے نکلا تو میں نے کہا تھا کہ یہ امریکی صدی کا اختتام ہے اور انہوں نے بھی کہا تھا کہ اب دوبارہ نہیں کریں گے لیکن بدقسمتی سے انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکی لوگ جنگ سے خوش نہیں ہیں، صرف ۲۷ فیصد امریکی لوگ حمایت کررہے ہیں۔ مڈٹرم الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھاکہ اگر میں جواری ہوتا تو ابھی سے آ پ کے ساتھ شرط لگانے کو تیار ہوں، نومبر 2026 میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جائیں گے، امریکی عوام نے سٹینڈ لیا اور صحیح سٹینڈ لے رہے ہیں۔


مزیدپڑھیں:ایران کی بڑی کامیابی ، تہران میں دشمن کا جنگی ڈرون تباہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں