لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بلے بازوں، بولرز اور ٹیموں کی تازہ ترین پوزیشنز سامنے آ گئی ہیں۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما اور ایشان کشن پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
بولرز کی فہرست میں راشد خان پہلے، ورون چکرورتی دوسرے اور پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔
مزیدپڑھیں:اپریل کا گلابی چاند 2026: آج رات کب اور کیسے دیکھیں خوبصورت منظر


