Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک اور بیرون ملک نوکریاں، بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوش خبری!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیراعظم اور شرکا کو بتایا گیا کہ پی ایم یوتھ ہب ملازمتوں کی معلومات کے لیے مرکزی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ بیرون ملک آئی ٹی، صحت، تعمیرات اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں ملازمتیں موجود ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ایچ ای سی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 282 جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ کی ٹریکنگ کر رہا ہے اور فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمت ملنے کا مکمل ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔ طلبہ کا یہ ڈیٹا مستقبل کی تعلیمی پالیسیاں تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی وزارت تعلیم کے 32 اداروں میں تکنیکی تربیت کے لیے میٹرک ٹیک متعارف کرا دیا گیا ہے اور جلد اسی طرز پر انٹر ٹیک پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے رانا مشہود کی سربراہی میں پی ایم یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ ان کو پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کر کےافرادی قوت میں شامل کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے عصری تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو تیکنیکی اور فنی تربیت دینے کیلیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیووٹک اصلاحات کے بعد نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے اور اس کے جامع تربیتی پروگراموں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
2021 مزیدپڑھیں:میں ایک ایس ایم ایس پر ’’48 پیسے‘‘ چارجز، اب کتنے وصول کیے جا رہے ہیں؟ ہوشربا انکشاف

یہ بھی پڑھیں