اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنیشنل کارگو ائیرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں نئےکارگو ایئرپورٹ سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
یارک کے قریب سی پیک سے منسلک انٹرنیشنل کارگو ائیرپورٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے 2024 کے وعدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اور موجودہ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو جلد فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ کو سیلابی ریلوں سے بچانے کیلئے حفاظتی بند بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ


