Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شہرقائدمیں بارش کے بعد بجلی کے ساتھ گیس کی فراہمی بھی بند ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کے ساتھ گیس کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے ساتھ ایس ایس جی سی کا سسٹم بھی جواب دے گیا ہے۔

بارش سے کے الیکٹرک کے 700 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے، سب اسٹیشن میں پانی جمع ہونے سے کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے، تاریں ٹوٹنے اور پی ایم ٹیز خراب ہونے سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

سلطان آباد، لانڈھی، کورنگی، سعود آباد، شاہ فیصل کے علاقے بجلی سے محروم ہیں، کاٹھور، گڈاپ، اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، سائٹ ایریا میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

ادھر نیو کراچی، سرجانی، گارڈن، کورنگی میں بھی شہری بجلی سے محروم ہے، اسکیم 33، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، ملیر، شیر شاہ، بلدیہ، اتحاد ٹاؤن، مواچھ گوٹھ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔

علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں دوپہر ایک بجے سے گیس کی فراہمی بھی بند ہے، لو پریشر، گیس بندش سے گھریلو صارفین، ہوٹل مالکان، صنعتی ایریا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر ڈی آئی خان میں انٹرنیشنل کارگو ائیرپورٹ بنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں