کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بارشیں برسانے والے نئے سسٹم سے خبردار کردیا اور گرج چمک کیساتھ ہلکی ،درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک نیا اور طاقتور سسٹم کل سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع بشمول کراچی میں بارشوں کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اپریلکو یہ مغربی لہر شہرِ قائد پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جس کے باعث پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی اسی سسٹم کے تحت بارش کے امکانات ہیں، بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری (اولے پڑنے) کی بھی توقع ہے۔
تیز ہواؤں اور بجلی کے باعث کمزور املاک، کچے مکانات اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہیں اور تیز ہواؤں کی صورت میں محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔
مزیدپڑھیں:جمعہ اور ہفتہ کو آن لائن کلاسز کا نیا نوٹیفکیشن جاری ، طلبا کے لئے بڑی خبر
