Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

80 روپے کی کمی مذاق ہے! عوام کا پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام نے پیٹرول کی قیمتوں میں 80 روپے کی کمی کو مذاق قرار دیتے ہوئے قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی اور پیٹرول سستا کرنے کے اعلان پر ملک بھر میں عوام کا ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے طوفان میں 80 روپے کی کمی ایک مذاق کے مترادف ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کیا گیا اور اب معمولی کمی کر کے اسے ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے، جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 150 سے 200 روپے تک مقرر کیا جائے تاکہ عام آدمی کو حقیقی معنوں میں سکھ کا سانس مل سکے۔

شہریوں کا موقف ہے کہ جب تک پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی نہیں ہوگی، روزمرہ اشیاء اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ممکن نہیں ہے۔

عوام نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ لیوی میں مزید کمی کی جائے اور عالمی مارکیٹ کے اثرات کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے۔
مزیدپڑھیں:جدید جنگی جہاز ’پی این ایس خیبر‘ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

یہ بھی پڑھیں