Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیٹرول سستا ہونے پر ڈبل ریلیف یا سبسڈی ختم؟ موٹر سائیکل سواروں کے لیے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کے اعلان کے بعد حکومت موٹر سائیکل سواروں کے لئے 100 روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی برقرار رکھے گی یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سےخطاب میں پیٹرولیم لیوی میں بڑی کٹوتی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دی۔

اس فیصلے کے بعد جہاں عام عوام کو ریلیف ملا ہے، وہاں کم آمدن والے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ‘سبسڈی’ کے حوالے سے اہم سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیشِ نظر “موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکج 2026” متعارف کرایا ہے۔

اہل موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے تک کی رعایت دی جائے گی اور ایک رجسٹرڈ صارف ماہانہ 20 سے 30 لیٹر تک رعایتی پیٹرول حاصل کر سکے گا۔

اس اسکیم کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو ماہانہ 2000 سے 5000 روپے تک کی بچت ہوگی۔

حکومتی اعلان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے ہے۔ اگر حکومت 100 روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی برقرار رکھتی ہے، تو اہل موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول صرف 278 روپے فی لیٹر پڑے گا۔

تاہم، حکومت کی جانب سے اس حوالے سے حتمی وضاحت آنا ابھی باقی ہے کہ کیا قیمتوں میں کمی کے بعد بھی یہ سبسڈی اسی شرح سے جاری رہے گی یا نہیں۔

اہلیت کا معیار
اس ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھانے کے لیے درج ذیل شرائط لازمی ہیں۔

ماہانہ آمدن 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہو۔

موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور نمبر پلیٹ کی تصدیق شدہ ہو۔

شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے۔

رجسٹریشن کا طریقہ
حکومت نے رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر ایس ایم ایس (SMS) کر کے تصدیقی کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت جلد ہی “فیول سبسڈی ایپ 2026” لانچ کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کے 12,000 نامزد پیٹرول پمپس پر کیو آر کوڈ دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔
80 مزیدپڑھیں:روپے کی کمی مذاق ہے! عوام کا پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں