Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف کاایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف (shahbaz sharif)نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان(Masoud Pezeshkian) سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریباً پینتالیس منٹ جاری رہنے والی اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر اور قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجا، جس کی قیادت محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ یہ سفارتی روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا مؤثر حل ہیں اور پاکستان اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کی بڑی وارننگ، جنگ دوبارہ ہوئی تو عالمی جنگ بن جائے گی

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران کا بھی ذکر کیا اور ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں