شہرقائد میں ایک اور بڑی واردات،مسلح ڈاکو معروف تاجر کے بنگلے میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ(robbery) کر فرار ہو گئے۔
کراچی کے علاقے گلبرگ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی ایک سنگین واردات پیش آئی جہاں مسلح ڈاکو ایک معروف تاجر کے بنگلے میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے.
مزیدپڑھیں:جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ،پاکستان کا میزائل ٹیسٹ کامیاب
پولیس نے بتایا کہ یہ واردات نوری آباد سیمنٹ فیکٹری کے منیجر اور تاجر عبدالرحمان موتی والا کے گھر پر ہوئی، مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر خواتین سمیت تمام اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا،ڈاکوؤں نے پورے گھر کی تلاشی لی اور الماریوں کے تالے توڑ کر درج ذیل سامان لوٹا ، جس میں بھاری مقدار میں سونا اور زیورات سمیت لاکھوں روپے کی نقدی شامل ہیں۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی گلبرگ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

