Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

حکومت سندھ کا پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر مراد علی شاہ (Murad Ali Shah)نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کے الیکٹرک کے چیئرمین شہریار چشتی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جہاں بجلی کے صارفین کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ توانائی اور کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ کراچی کے لیے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مشترکہ مطالعہ کیا جائے، تاکہ کم آمدن والے گھرانوں کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو یہ بھی کہا کہ ایسے عملی اور قابل عمل منصوبے تیار کیے جائیں جن کے ذریعے پسماندہ علاقوں اور صنعتی شعبے کو کم قیمت پر بجلی فراہم کی جا سکے۔

نیو کلیئر صلاحیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر

مراد علی شاہ نے گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ خاص طور پر غریب محلوں میں بجلی کی طویل بندش کم کی جائے، کیونکہ شدید گرمی میں یہ مسئلہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مستحق صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ہدفی سبسڈی کے ذریعے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں