Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروبار کے آغاز پر تیزی

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جہاں انڈیکس میں ابتدائی لمحات کے دوران تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 998.01 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 168,449.14 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں رہا۔

اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑی کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا، جہاں سرمایہ کاروں نے جاری سفارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور امریکا و ایران کے درمیان صورتحال سے متعلق غیر یقینی کیفیت کے باعث محتاط حکمت عملی اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں۔ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل تہران میں بڑا اجتماع

یہ بھی پڑھیں