Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی وصولیوں کا ہدف بڑھانے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جہاں آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں اس مد میں وصولیوں کا ہدف نمایاں طور پر بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نئے مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 1727 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر سکتی ہے۔ یہ ہدف موجودہ مالی سال کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 292 ارب روپے زیادہ ہوگا، جبکہ متوقع موجودہ وصولیوں سے بھی 157 ارب روپے زائد قرار دیا جا رہا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی سے مئی تک 1430 ارب روپے سے زیادہ رقم جمع کی جا چکی ہے، جبکہ جون میں مزید 140 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک لیوی کی مجموعی وصولیاں 1570 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہیں، جو مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران درآمدی اور مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی گئیں۔ درآمدی ایندھن پر 686 ارب روپے سے زائد جبکہ مقامی ریفائنریوں سے تیار کردہ مصنوعات پر 753 ارب روپے سے زیادہ لیوی وصول کی گئی۔

حکومتی حلقوں کے مطابق آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کے اہداف کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں