مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزا دکشمیر انٹری پوائنٹ احتجاج معاملہ ، حکومت مطالبات ماننے کو تیار آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات ماننے کے لئے 17 نکاتی معاہدہ اے بی این نے حاصل کر لیا معاہدے کے مطابق صدارتی آرڈیننس ختم کرنے پر اتفاق۔
تمام گرفتار اسیران کی رہائی کا فیصلہ۔بجلی کے ٹیرف میں ردوبدل؛ 5 کے وی اے سے اوپر، شادی ہالز اور پٹرول پمپس کے نرخ طے۔گھریلو بجلی کے بل کی 36 اقساط کرنے کا فیصلہ۔9 مئی 2023 کے بعد درج تمام ایف آئی آرز آج ہی واپس لی جائیں گی۔پراپرٹی ٹیکس کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری ہوگا۔50 ایف آئی آرز کے علاوہ باقی مقدمات 30 دن میں ختم کیے جائیں گے۔
برطرف سرکاری ملازم صہیب عارف کی بحالی 7 دن میں ہوگی۔اظہر شہید کے بھائی کو مستقل سرکاری ملازمت 7 دن میں دی جائے گی۔زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ 7 دن میں دیا جائے گا۔منگلا ڈیم کی حدود میں آنے والے گھروں کے میٹر کنکشن ختم کرنے کا فیصلہ۔
آزاد پتن تا سون سڑک کی بحالی پنجاب حکومت کے ذریعے ہوگی۔بجلی میٹرز کی خریداری ای ٹینڈرنگ کے ذریعے ہوگی۔آٹے کی کوالٹی بہتر بنانے اور ایلوکیشن بڑھانے پر اتفاق۔بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ۔طلباء یونین انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد 6 ماہ میں یقینی بنایا جائے گا۔




