سرینگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو مقبوضہ کشمیر کے پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گری جبکہ حادثے کے بعد فوج اور پولیس کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کیلئے موقع پر پہنچ گئیں۔ٹریفک حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آج بروز بدھ25دسمبرپاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانئے




