میرپور (نیوزڈیسک)میرپورآزادکشمیر کے ایک مدرسے کے سٹور سے بچے کی لاش برآمد ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ ۔بچے کی موت کے حوالے سے تاحال مدرسہ انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے
جبکہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے سیکٹر سنگھوٹ میں پیش آیا جہاں مدرسے کے سٹورروم سے بچےکی لاش برآمد ہوئی۔ پو لیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔
دوسری جانب مدرسہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فجرکی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا تھا اور 11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کی۔
سپریم کورٹ آزادکشمیر : سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار




