جہلم ویلی (اوصاف نیوز) چھم واٹر فال کے مقام پر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار ثاقب ولد محمد اسحاق اور بشارت ولد جمال دیناقوام گجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثہ رات کے پچھلے پہر پیش آیا
جس کی وجہ سے فوری طور پر کسی کو اطلاع نہ ہو سکی صبح جب مقامی افراد نے جائے حادثہ کا مشاہدہ کیا تو انہیں گاڑی کھائی میں گری ہوئی ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے لاشوں کو ریسکیو کر کے باہر نکالا گیا۔
مقامی افراد نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقام پر حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
کوئٹہ: ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق




