Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بھارت نے کشمیر میں ظلم بند نہ کیا تو گھس کر ماریں گے ، وزیراعظم چوہدری انوارالحق

مظفر آباد(اوصاف نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندرگھس کرماریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گاتو اسے سودسمیت جواب دیاجائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کاحل ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد واتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا توکوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ نہیں بن سکتا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تواندرگھس کرماریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو64رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیں