Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو64رنز سے شکست دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو64رنز سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔جواب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.2اوورز میں114رنز بناکرآئوٹ ہو گئی۔ کوئٹہ کے مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32 ،32 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس لے کر آخری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں