مظفرآباد( اوصاف نیوز)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں اندرون خانہ تبدیلی کے لیے کوششیں تیز کر دیں، مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں اندرون خانہ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی پی قیادت نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی قیادت فنڈز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے یقین دہانی مانگے گی۔
پی پی قیادت مسلم لیگ ن سے آزاد کشمیر کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کرے گی، ن لیگ کی کابینہ میں شمولیت سے وفاقی فنڈنگ ضرور ملے گی۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کو آزاد کشمیر حکومت کی بقیہ مدت کے لیے فنڈنگ کی یقین دہانی نہیں مل رہی، وفاق سے بقیہ فنڈز نہ ملنے پر آزاد کشمیر حکومت ڈیلیور نہیں کر سکے گی۔
مزید پڑھیں:زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

