Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد( اوصاف نیوز)زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل المدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل المدتی ریلیف پیکج تیار کرلیا ہے جس کے تحت 3 سال تک بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔

زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔

زائد بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 سے 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کیے جائیں گے جبکہ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن امدادی پیکج وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آئندہ چند روز میں اس پیکج کا اعلان کریں گے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کو ریلیف ملے تو مہنگائی میں مزید کمی بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 اکتوبر کو ادا کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں